ریاض،28/جنوری (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے صوبے ریاض میں سیکورٹی کمیٹی نے خلافِ ضابطہ سرگرمیوں پر کپڑوں کی سلائی کی 4 دکانوں کو سِیل کر دیا ہے۔ اس دوران مختلف نوعیت کے 600 عسکری لباس اور تقریبا 2500 عسکری بیجز اور میڈلز کو قبضے میں لے لیا گیا۔
معآصر عزیز اخبار 24 نے ریاض صوبے کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دکانوں کی بندش اور عسکری لوازمات کی ضبطی منگل کے روز ہونے والی تفتیشی کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔
کارروائی میں صوبے کی سیکورٹی کمیٹی کے علاوہ مختلف اداروں کے نمائندے شریک تھے۔ ان میں وزارت تجارت، وزارت انسانی وسائل، نیشنل گارڈز، اسپیشل مشن فورس، پولیس اور پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ شامل ہے۔